• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ احمد شاکر سپردخاک ،علماء کادینی خدمات خدمات کو خراج تحسین

لاہور(خبرنگار)ممتاز عالم دین اور ادیب حافظ احمد شاکر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،نمازہ جنازہ مولانا عتیق اللہ سلفی کی اقتداءمیں ادا کی گئی انہیں سپرد خاک کیاگیا۔ نماز جنازہ میں مولانا ارشاد الحق اثری،مولانا حافظ مسعود عالم،میاں محمد جمیل،چوہدری یاسین ظفر،پروفیسر ڈاکٹر تنویرقاسم،سید عمر فاروق غزنوی،ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی،ابوبکر وعمر قدوسی،مولانا فاروق الرحمن یزدانی،مولانا یوسف طیبی،عبدالصمد معاز،ڈاکٹر حافظ بابر فاروق رحیمی،قاری صہیب میر محمدی ودیگر نے شرکت کی۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سینیٹر حافظ عبدالکریم،حافظ ابتسام الہی ظہیر نے مرحوم کی دینی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
لاہور سے مزید