• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن شیفرڈ کی نوزائیدہ بلی کے بچوں سے ملاقات


کون کہتا ہے کہ بلی اور کُتوں کی دوستی نہیں ہوسکتی ؟ یہ ہر وقت آپس میں لڑتے رہتے ہیں؟ یا پھر اگر آپ نے گھر میں کُتا پال لیا ہے تو بلی کا خیال ہی دل سے نکال دیں؟ اب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے یہ تمام تصورات غلط ثابت ہو رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پالتو جرمن شیفرڈ کُتا، پالتو بلی کے نوزائیدہ بچوں سے ملنے آتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کُتا نوزائیدہ بچوں سے ملنے یوں ہی خالی ہاتھ نہیں آتا بلکہ ان کے لیے اپنا من پسند کھلونا بھی اپنے ساتھ لے کر آتا ہے۔

مختصر دورانیے کی اس خوبصورت ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ کُتا، بلی اور اس کے نومولود بچوں کو کچھ دیر پیار بھری نگاہوں سے دیکھتا اور انہیں سونگھتا ہے، پھر انہیں خوب پیار کرتا ہے۔

کُتے اور بلی کی ایسی منفرد دوستی شاذ ونادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔