• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بات چیت ہو رہی ہے،IMF

اسلام آباد( مانیٹرنگ نیوز)پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایسٹرپیرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی بنیادوں پربحالی کی پالیسیوں سمیت ٹارگٹڈ سبسڈی دینے ، اصلاحات کا عمل تیز کرنے ،میکرو، مالی پائیداری، کثیرالجہتی اورباہمی شراکت داروں سے مالی مدد پر بات ہورہی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے حوالےسے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کے تحت آن لائن مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں انسانی بنیادوں پربحالی کی پالیسوں کو ترجیح دینے پر بات ہورہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید