• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے شارجہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سے شارجہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے شارجہ جانے والی نجی ایئرلائن میں آکسیجن سسٹم خراب ہونے پر مسافروں کو سانس لینے کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

کپتان نےکراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایمرجنسی لینڈنگ کی اطلاع دی جس کے بعد نجی ایئرلائن کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے شارجہ کیلئے اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد آکسیجن کا مسئلہ ہوا، ایمرجنسی لینڈنگ کےلیے طیارہ فضا میں ایک گھنٹہ چکر لگاتا رہا۔

طیارے نے پورٹ قاسم کی حدود پر7 چکر فضا میں لگائے۔ 25 ایل رن وے پر لینڈ نہ کرسکنے پر طیارہ رن وے07 آر پر لینڈ کر گیا۔

قومی خبریں سے مزید