• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، ملک میں مہنگائی کیخلاف کل سے احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں)تحریک انصاف نے موجودہ حالات میں انتخابات کو نا گزیر قرار دیتے ہوئے انتخابات کو التواء میں ڈالنے کی ہر کوشش کی بھرپور مزاحمت کرنے اورملک کی بدترین معاشی صورتحال اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے ʼالیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت لاہور کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا۔

 پی ٹی آئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم کا آغاز لاہور سے ہوگا، مہم کا پہلا مرحلہ 7 دسمبر سے شروع ہوکر 17 دسمبر تک جاری رہےگا، مہم کے تحت لاہور میں 11 روز میں ریلیاں اور اجتماعات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزانہ لاہور کے ایک حلقے میں ریلی ہوگی، پہلی ریلی 7 دسمبر کو حماد اظہر کے حلقے میں ہوگی، ریلیوں میں مہنگائی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معیشت پر بات کی جائےگی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، اسمبلیوں کی تحلیل اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادل خیال اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی ۔

اجلاس میں ملک میں جاری مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیاکہ مہنگائی کے خلاف فوری احتجاجی مہم شروع کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی ہے اور اسی سلسلے میں پہلی ریلی سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے حلقے سے نکالی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید