• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیک نیتی کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی ہے، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی کی معذرت پر تبصرہ کردیا۔

ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں سرخرو کر رہا ہے، نیک نیتی کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معافی مانگ تھی۔

ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019ء کو ایک آرٹیکل میں شہباز شریف پر الزام لگایا تھا۔

اخبار نے الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے زلزلہ زدگان کے فنڈ میں چوری کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف سے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی تھی۔

 ڈیلی میل نے الزام عائد کیا تھا کہ نیب نے یہ بھی تجویز کیا تھا کہ چوری شدہ رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کیلئے گرانٹ بھی شامل تھی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں۔

برطانوی اخبار نے ڈیوڈ روز کی خبر ویب سائٹ سے ہٹا دی، جبکہ معافی نامہ بھی ویب سائٹ پر لگا دیا۔

قومی خبریں سے مزید