• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیمان شہباز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں سلیمان شہباز نے کہا کہ عمران خان جو ریاست مدینہ تم بنا کر گئے اس میں توشہ خانہ چوری پر تمہارے ہاتھ کاٹ دینے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مجھے، میرے خاندان اور مسلم لیگ (ن) کو انتقام کا نشانہ بنایا۔

سلیمان شہباز نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، آپ قومی خزانے سے لاکھوں روپے خرچ کرکے برطانیہ میں بھی ہار گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان، آپ کو این سی اے سے چہرے کے دائیں طرف تھپڑ پڑا، آپ کو ڈیلی میل نے چہرے کی بائیں طرف تھپڑ رسید کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ اربوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث اشتہاری سلیمان شہباز کو پاک صاف کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید