• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی اخبار نے معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف کے خلاف متنازع خبر کی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی۔

میل آن سنڈے نے 14 جولائی 2019ء کو شہباز شریف اور ان کے داماد کے خلاف بےبنیاد خبر شائع کی تھی۔

پہلے اخبار کے گروپ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے شہباز شریف سے متعلق خبر پر معافی آن لائن ڈیلی میل میں شائع کی تھی۔

آج معافی میل آن سنڈے کے پرنٹ اور آن لائن دونوں ورژنز پر شائع کی گئی، اخبار نے 18 صفحات پر مشتمل طے شدہ معاہدے کے تحت معافی صفحہ 2 پر شائع کی ہے۔

صفحہ 2 پر معافی چھاپنے کا مقصد ہےکہ اخبار پڑھنے والے کی اخبار کھولتے ہی نظر پڑے جبکہ اخبار نے ڈیوڈ روز کی متنازع خبر تقریباً آخری صفحات پر شائع کی تھی۔

میل آن سنڈے میں شائع وضاحت میں کہا گیا کہ برطانیہ کے ایڈیٹرز کوڈ آف پریکٹس کے پابند ہیں، میل اخبار برطانیہ کے انڈی پینڈنٹ پریس اسٹینڈر آرگنائزیشن کا رکن ہے۔

مزید کہا گیا کہ غلطی کا احساس ہوتے ہی جلد از جلد تصحیح کی جاتی ہے، کورٹ میں گروپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کرے گا۔

میل آن سنڈے نے 14 جولائی 2019 کو شہباز شریف اور ان کے داماد کے خلاف بےبنیاد خبر شائع کی تھی۔

اخبار نے شہباز شریف اور ان کے داماد پر زلزلہ زدگان کی امدادی رقم میں خرد برد کے الزامات لگائے تھے۔

اخبار نے جمعرات کو شہباز شریف اور ان کے داماد سے معافی مانگی تھی۔

قومی خبریں سے مزید