• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استعفوں کی منظوری اِن کیمرا ہونی چاہیے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ استعفوں کی منظوری اِن کیمرا ہونی چاہیے۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے لیے جلوس نہیں لائیں گے، حکومت ڈرامہ بازی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی کہیں بھی نہیں جائیں گے، ہم چاہتے ہیں اِن کیمرا استعفوں کو قبول کیا جائے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ ان کی ہر بات کو ویڈیو پر ریکارڈ کرنا چاہیے، یہ اندر کچھ کہتے ہیں، باہر کچھ اور کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی ہر کوشش یہی ہوتی ہے کہ الیکشن سے بھاگیں، ملکی سیاست کو اس لیے داؤ پر لگایاجارہا ہے کہ یہ عوام سے بھاگ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید