• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی اہلیہ کے پردے میں ہیرے جواہرات چھپے ہیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ جس پردے میں چھپی ہیں، اُسی میں پاکستان کے ہیرے جواہرات چھپے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان اپنی گھر والی سے ہیرے جواہرات لے دیں، ہم ان کی اہلیہ کی طرف دیکھیں گے بھی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہ کیا تو قانون کا ہاتھ عمران خان پر بھی اور ان کی اہلیہ تک بھی پہنچے گا۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا عمران خان کا دامن اگر صاف ہے تو تلاشی دے دیں، صاف شفاف انتخابات اسی وقت ممکن ہیں جب احتساب بلاامتیاز ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل ٹیریان کیس میں بہانے نہ بنائیں، صرف یہ بتائیں کہ بیٹی عمران خان کی ہے یا نہیں؟

قومی خبریں سے مزید