• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ہفتہ کو متنازع ٹویٹ کے مقدمے میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، ایف آئی اے سائبر کرائم اور افسر انیس الرحمن کو فریق بنایا گیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم سناتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیاہے۔
اہم خبریں سے مزید