• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب

پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے کی میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک ہوگئی، لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہوگئے۔

صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، 2016 میں صادق خان نے کنزرویٹو امیدوار زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی، میئر بننے سے پہلے صادق خان نے 2005 سے 2016 تک رکن پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

صادق  خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ میں پیدا ہوئے، یونیورسٹی آف لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور سیاست کا آغاز ونز ورتھ کونسل کا کونسلر بن کر کیا۔

بطور میئر لندن صادق خان نے ہوپر کی منفرد اسکیم متعارف کروائی، ہوپر اسکیم کے تحت ایک گھنٹے تک مسافر جتنی چاہیں بس اور ٹرام تبدیل کرسکتے ہیں۔

صادق خان نے لندن کی فضا کو بہتر بنانے کیلئے الٹر لوایمیشن زون کی متنازع اسکیم بھی متعارف کروائی۔

وہ غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کےخلاف آواز اٹھانے والوں میں شامل تھے، صادق خان نے فری اسکول میلز، کرائے منجمند کرنے کے وعدے کیے، انہوں نے پولیس افسران کی تعداد بڑھانے اور مزید کونسل گھر بنانے کے وعدے کیے۔

لیبر لیڈر سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ صادق خان نے بطور مئیر اپنے دونوں ادوار میں کام کرکے دکھایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید