• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں روسی سیاستدان کی پُراسرار موت کی تحقیقات شروع

پاویل اینتونوف—فائل فوٹو
پاویل اینتونوف—فائل فوٹو

روس کے امیر ترین سیاستدان اور یوکرین جنگ کے مبینہ ناقد پاویل اینتونوف بھارت کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے تھے، ان کی پُراسرار موت کی تحقیقات شروع ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی کا جائزہ اور ہوٹل کے عملے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاویل اینتونوف حادثاتی طور پر ہوٹل کی چھت سے گر گئے تھے، بظاہر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے کیوں کہ پاویل اپنے دوست کی موت پر بہت افسردہ تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں 65 سالہ پاویل اینتونوف کی خون میں لت پت لاش ہوٹل کے باہر سے برآمد ہوئی تھی جہاں وہ اپنے 3 روسی ساتھیوں کے ہمراہ مقیم تھے۔

 اینتونوف اور ان کے دوست دسمبر کے وسط میں بھارتی ریاست اڑیسہ پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو اسی ہوٹل میں روس کے رکن پارلیمنٹ اینتونوف کے ساتھی ولادیمیر بدینوف اپنے کمرے میں بےہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، اسپتال لے جانے پر ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا تھا۔

روسی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس کو دونوں واقعات میں مجرمانہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید