بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں سیاسی جلسے کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
تیلگو دیسام پارٹی کے سڑک کنارے ہونے والے جلسے میں بھگدڑ مچی، جس میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
بھگدڑ کے وقت تیلگو دیسام پارٹی کے رہنما چندرا بابو نائیڈو موجود تھے۔