• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ


وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

 ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہوگا۔

اجلاس میں عسکری حکام دہشتگردی اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید