سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 3 روزہ پارٹی کنونشن ہوا جس کے دوسرے روز صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق آج 20 اپریل کو نئے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوا جس میں ملک بھر کے 120 اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔