• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کا پیروں سے تیر چلا کر درست نشانہ لگانے کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل

کولاج فوٹو: اسکرین گریب
کولاج فوٹو: اسکرین گریب

خاتون کی جانب سے پیروں کے ذریعے تیر اندازی کرتے ہوئے درست نشانہ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

انسٹاگرام پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون تیرانداز نے ہاتھوں کے بل کھڑے ہو کر پیروں سے تیر چلایا اور درست نشانہ لیا۔ 

اوریسا نامی یہ خاتون ایک برف پوش مقام پر ہیں، انہوں نے تیر کو آگ لگائی، اسے کمان میں فکس کیا۔ تیر کمان پیروں میں تھامتے ہوئے ہاتھوں کی مدد سے اسٹینڈ پر اپنا توازن بنایا۔

اس کے بعد خاتون تیرانداز نے سامنے موجود ہدف بورڈ پر غبارے کا تاک کر نشانہ لیا۔


خیال رہے کہ اوریسا کیلی بین الاقوامی تیرانداز ہیں جو پیروں سے تیر کمان تھامتی ہیں اور Britain Got Talent میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

اوریسا نے ہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم ونڈر وومن میں بھی اداکاری کی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید