• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے 25 اراکینِ پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 اراکینِ پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ کے 4 اور قومی اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے رکنیت بحالی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر احمد خان اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، نور عالم خان، رضا ربانی، سید باسط احمد سلطان کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شیزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ، شاہدہ رحمانی کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر اراکین کی رکنیت بحال کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید