انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جیل کراچی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو نے اس حوالے سے آئی جی جیل قاضی نذیر احمد کے خلاف چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔
ڈی آئی جی نے خط میں آئی جی قاضی نذیر احمد کے خلاف انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو کا مؤقف ہے کہ آئی جی جیل نے میرے متعلق نامناسب زبان استعمال کی۔
خط میں ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو کا مؤقف ہے کہ آئی جی جیل نے کئی روز تک میسجز بھیجے اور دھمکیاں دیں۔
ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئی جی جیل کا رویہ انتہائی غیر ذمے دارانہ اور نان پروفیشنل ہے۔