امریکی ڈالر کی تاریخی اڑان جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی پسپائی کا سفر جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 269 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 121 پوائنٹس کے اضافے سے 40572 پر آ گیا ہے۔