• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں اونچی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر کی پرواز آج بھی جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 7 روپے 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 262 روپے 60 پیسے پر بند ہوا۔

ڈالر انٹر بینک میں 2 دن میں 31 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا۔

ان 2 دنوں میں پاکستان کے قرضوں میں 4000 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ہے۔

گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 269 روپے کا ہو گیا

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہونے کے بعد 269 روپے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں 3 دن میں ڈالر 24 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی صورتِحال

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 320 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 526 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 40 ہزار 846 پوائنٹس تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید