• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی نے تشدد کرنے والی خاتون کو معاف کردیا


ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں نے ان پر تشدد کرنے والی خاتون کو معافی مانگنے پر معاف کر دیا۔

گزشتہ روز کراچی میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی سے خاتون نے بدتمیزی کرتے ہوئے دھکے دیے ، تھپڑ مارے اور اسٹک چھیننے کی کوشش بھی کی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی کو فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں کی وجہ سے روکا گیا تھا۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کے معافی مانگنے پر پولیس افسر نے اسے معاف کردیا ہے تاہم وردی میں موجود افسر سے ہاتھا پائی پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

متاثرہ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ خاتون نے میری وردی نہیں پھاڑی تاہم اس دوران میرا چشمہ ٹوٹ گیا، مجھے 4 سے 5 تھپڑ اور گھونسے مارے۔