• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلہ متاثرہ علاقے سے 45 سعودی شہری نکال لیے گئے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقے سے 45 سعودی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ترجمان سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ ایک سعودی خاتون کی تلاش جاری ہے۔

سعودی سفارتخانہ کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ 45 سعودی شہریوں کو ہوٹل میں ٹہرایا گیا ہے۔

واضح ہے کہ ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، حکام کے مطابق ترکیہ میں 12 ہزار 391 جبکہ شام میں 2 ہزار 992 افراد زندگیاں ہار چکے ہیں۔

زلزلے کے بعد ملبے میں دبے افراد کی زندگیاں بچانے کی جدودجہد جاری ہے، 60 ممالک کی ریسکیو ٹیمیں شریک ہیں۔

شدید سرد موسم امدادی کاموں میں رکاوٹ بن گیا ہے، صرف ترکیہ میں 53 ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ساڑھے 6 ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور عزم ظاہر کیا کہ کسی بھی شخص کو بے گھر نہیں رہنے دیں گے، متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی امداد کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید