• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دانیہ شاہ کو لودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا، ان کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ استفسار کیا کہ کیا کیس کا چالان جمع ہوچکا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ کیس کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے ، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے مداخلت کا کیس نہیں بنتا۔

وکیل لیاقت گبول نے مطالبہ کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس پر کارروائی نہیں کی ، ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائیں کہ ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کرے

دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، انہیں دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید