• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر بیگ کا اپنا پہلا میچ یادگار بنانے کے عزم کا اظہار

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے طاہر بیگ نے آج کا میچ یاد گار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کلاس آف 22 کے پہلے کھلاڑی طاہر بیگ نے پہلی اننگز کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ بہت پرجوش ہوں کہ پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ کھیل رہا ہوں، آج کا میچ یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔

طاہر بیگ نے آج کے میچ میں 26 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران 5 چوکے لگائے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 8 میں پی ڈی پی کلاس آف 22 کے 7 کھلاڑی لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید