• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالی لڑکی گرفتار

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے پولیس نے لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا ولد عاشق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمہ لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی۔

ملزمہ کے قبضے سے ڈیفنس، تھانہ درخشاں کی حدود سے چوری کی موٹر سائیکل ملی ہے۔

ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید