• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے بچے کی عاطف اسلم کا گانا ’دل دیاں گلاں‘ گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

صرف بڑے ہی نہیں بلکہ چھوٹے بچے بھی پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے مداح ہیں اور ان کے گانوں کو صرف سن کر ہی لطف اندوز نہیں ہوتے بلکہ گنگناتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔

ایک چھوٹے بچے کی عاطف اسلم کا مشہور گانا ’دل دیاں گلاں‘ گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو میں بہت ہی سنجیدہ انداز میں عاطف اسلم کا گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


اس ویڈیو پر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایک صرف نے لکھا کہ اس کا دل کس نے توڑا ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ اس بچے نے ہاتھ تو ایسے باندھے ہیں جیسے تلاوت کررہا ہو۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اتنے جذبات کے ساتھ تو گانے کو اصل گلوکار نے بھی نہیں گایا جتنا جذباتی ہوکر یہ گنگنا رہا ہے۔