کراچی میں ساحل پولیس نے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے چوری کے الزام میں لک پتی گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی چرانے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق کلفٹن کی رہائشی خاتون کی شکایت پر درج مقدمے کے تحت ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن میں تحریر ہے کہ ملزم گزشتہ آٹھ سال سے ہمارے گھر میں کام کرتا تھا۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش کئی سالوں سے گھر سے رقم اور قیمتی سامان چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم سے21 تولہ سونے کے بسکٹ، 2 لاکھ 27 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چوری کی رقم سے لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد اور گاڑیاں خریدنے کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم نے بھاری رقم اپنے اکاؤنٹ سے دیگر اکاؤنٹس میں بھی منتقل کی ہے۔