• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر علی شاعر کے ناولوں کا موضوعاتی مطالعہ

مقالہ نگار: نسیم اختر

صفحات: 192، قیمت: 600 روپے

ناشر: رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی۔

اِس مقالے کی تکمیل پر نسیم اختر نے ’’ ایم فِل اردو‘‘ کی سند حاصل کی ہے۔ یہ مقالہ ڈاکٹر محمّد عامر اقبال کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے۔یہ پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔ اِس مقالے میں شاعر علی شاعر کے تین ناولوں کے موضوعاتی مطالعے پر تفصیل سے بحث کی گئی ہے۔ پہلا باب، شاعر علی شاعر کے احوال وآثار سے متعلق ہے، جس میں پیدائش، تعلیم و تربیت، خاندان، پیشہ، ازدواجی وادبی زندگی اور ادبی تخلیقات کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ 

دوسرا باب، شاعر علی شاعر کے ناول’’ گہرا زخم‘‘ کے موضوعاتی جائزے سے متعلق ہے۔ تیسرا باب اُن کے ناول’’ جنّت کی تلاش‘‘ کے موضوعاتی جائزے پر مشتمل ہے، چوتھا باب شاعر علی شاعر کے ناول’’ خواب گاہ‘‘ سے متعلق ہے، پانچویں باب میں ’’ محاکمہ‘‘ درج کیا گیا ہے اور محاکمے میں تمام نتائج کو نہایت جامعیت کے ساتھ پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے۔ آخر صفحات میں ان کتابوں کی فہرست دی گئی ہے، جن سے مقالہ نگار نے استفادہ کیا۔شاعر علی شاعر بنیادی طور پر شاعر ہیں، لیکن اُنہوں نے ایک نثر نگار کی حیثیت سے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید