سندھ میں سرکاری طور پر عیدالاضحیٰ کی 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 29 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تین دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جو 26 مئی سے 29 مئی تک ہوں گی۔