• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورے والا: دہلی ملتان روڈ پر حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

دہلی ملتان روڈ پر چک نمبر 163 ای بی کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بورے والا کے ایک ہی بدقسمت خاندان کے 7 افراد پاکپتن بابا فرید کے دربار پر حاضری کے بعد کیری ڈبہ پر سوار ہوکر واپس آرہے تھے کہ 163/ ای بی کے قریب کیری ڈبہ کا بریک فیل ہونے سے سامنے سے آتے ٹرالر کے ساتھ خوفناک تصادم ہو گیا۔

تصادم کے نتیجہ میں 2خواتین اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ 

ریسکیو کی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں ان کے گھر پہنچا دیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہونے پر پورے شہر کی فضاء سوگوار ہے۔

قومی خبریں سے مزید