• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: 6 ملکوں کیلئے ویزا شرائط میں نرمی پر کام جاری، بھارت اور مصر شامل

روس کا ایک بین الاقوامی ایئرپورٹ
روس کا ایک بین الاقوامی ایئرپورٹ

روس 6 ممالک کیلئے ویزا مراحل میں آسانی کیلئے کام کر رہا ہے، ان میں بھارت، شام، انڈونیشیا، انگولا، ویتنام اور فلپائن شامل ہیں۔

روس کی خبر ایجنسی کے مطابق روس 11 ممالک کے ساتھ ویزا فری انٹری کے معاہدوں پر بھی پیشرفت کر رہا ہے۔

ان ممالک میں سعودی عرب، بارباڈوس، ہیٹی، زیمبیا، کویت، ملائیشیا، میکسیکو اور ٹرینیڈاڈ شامل ہیں۔

یوکرین میں ایک سال قبل جنگ چھڑنے کے بعد روس نے بھارت، چین اور افریقی ممالک سے رابطے بڑھائے ہیں۔

دوسری طرف امریکا، جاپان اور یورپی یونین نے یوکرین میں روسی قبضے کی مذمت کی اور اس پر پابندیاں لگائیں، چین اور بھارت نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

بھارت نے معتدل موقف اپنایا، وہ کھل کر روس کو جنگ کا ذمہ دار قرار نہیں دیتا اور دوسری طرف اس نے روس سے تیل کی خریداری میں ریکارڈ ساز اضافہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید