• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی گاگا کی ریڈ کارپٹ پر گرنے والے فوٹوگرافر کی مدد کرتے ہوئے ویڈیو وائرل


معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کی آسکر ایوارڈز 2023ء کی تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ پر گرنے والے فوٹو گرافر کی مدد کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر آسکر ایوارڈز کی تقریب سے لیڈی گاگا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں امریکی گلوکارہ کو ریڈ کارپٹ پر گرنے والے ایک فوٹو گرافر کی مدد کے لیے اس کے پاس بھاگتے ہوئے آتے ہوئے اور اُٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیڈی گاگا کے اس اقدام کی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تاریفیں کی جارہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ’گلوکارہ بہت ہی رحم دل اور مہربان شخصیت کی حامل ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’یہ ایک مہربان ملکہ ہیں‘۔

ایک صارف نے تو گلوکارہ کو ’موجودہ نسل کی مدر ٹریسا‘ قرار دے دیا۔

لیڈی گاگا آسکر ایوارڈز کی تقریب میں ورساچی کا سیاہ رنگ کا گاؤن پہنے نظر آئیں جبکہ زیادہ تر شوبز شخصیات نےاس تقریب میں ہلکے رنگوں کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔