• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد اسلام امجد کی یاد میں اوساکا یونیورسٹی جاپان میں ایک نشست

معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، ڈراما نگار، مترجم اور نقاد امجد اسلام امجد کی یاد میں اوساکا یونیورسٹی جاپان میں ایک نشست منعقد ہوئی۔

اوساکا یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر اور ڈویژن آف فارن اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر سو یامانے نے امجد اسلام امجد کی وفات کو ادبی دنیا کا ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی ادبی خدمات کو شان دار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد کی شخصیت ہشت پہلو ہیرے جیسی تھی۔

انہوں نے ادب کی جس صنف پر طبع آزمائی کی اس پر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید