• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کو پاکستان دورے کی دعوت

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

جاپان کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر ہیرویوکی ہاسودا کو پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے دورے کی دعوت دے دی گئی جو انھوں نے قبول کرلی ہے۔

 یہ بات جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے جاپان کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 پاکستانی سفیر نے کہا کہ جاپانی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون میں فروغ پر اتفاق رائے پایا گیا جبکہ پارلیمانی وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔

 پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ نے بتایا کہ ملاقات میں جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی دونوں ممالک کے تعلقات میں پل کا کردار ادا کرنے کوششوں کی بھی تعریف کی گئی ۔

قومی خبریں سے مزید