• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فنکار کا شاہ رخ خان کو خراجِ تحسین، ویڈیو وائرل

فوٹو— اسکرین گریب
فوٹو— اسکرین گریب 

پاکستان کے راشدی آرٹسٹ گروپ نے بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کو اپنے منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

راشدی آرٹسٹ گروپ کے ممبر سمیر شوکت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہیں اس ویڈیو میں بلوچستان کے ساحل گڈانی پر شاہ رخ خان کے مٹی سے بنے ہوئے پورٹریٹ کے پاس لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’جھومے جو پٹھان‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔

سمیر شوکت نے ویڈیو کے کیپشن میں شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ آپ کا سب سے بڑا پورٹریٹ ہے جو میں نے آپ کو تحفے میں دینے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔


اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ بااثر اور مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔

اُنہیں’بالی ووڈ کے بادشاہ‘ کے طور پر جانا جاتا ہے اور  دنیا بھر سے مداح اکثر اپنے اپنے مختلف انداز سے اداکار کے لیے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔