بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی نشست سے نااہلی کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس نے آج پارلیمنٹ میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کانگریس ممبران کالے کپڑے پہن کر پارلیمنٹ میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی کی رکنیت ختم کرنے کے خلاف کانگریس آج سے آئین بچاؤ تحریک شروع کر رہی ہے۔
کانگریس کے صدر نے کہا ہے کہ ہم عوام اور جمہوریت کے لیے لڑ رہے ہیں، بی جے پی جمہوریت کو ختم کر رہی ہے، نریندر مودی جمہوریت نہیں چاہتے، اسی لیے ہم احتجاج کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دلی سمیت بھارت بھر میں کانگریس نے راہول گاندھی کی نااہلی پر احتجاجی دھرنا دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہتکِ عزت کیس میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل کیا تھا۔