• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اسکول میں فائرنگ کرنیوالی کو پولیس نے کیسے مارا، ویڈیو جاری


امریکا کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشول کے اسکول میں فائرنگ کر کے 3 کمسن طالبعلموں سمیت 6 افراد کو ہلاک کرنے والی لڑکی کو قابو کرنے کے لیے کیے گئے پولیس آپریشن کی ویڈیو جاری کردی گئی۔

اس کے علاوہ فائرنگ کرنے والی لڑکی کی اسکول میں داخل ہونے کی ویڈیوز بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ویڈیو میں اسلحہ لے کر اسکول کی عمارت کے مختلف حصوں میں لڑکی کو چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسکول میں پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے ہر کمرے کی تلاشی لی۔

اس کارروائی کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس چیف نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر پتا چلا کہ فائرنگ کرنے والی لڑکی کا نام اوڈرے ہیل تھا اور اس کی عمر 28 سال تھی، بعدازاں پتا چلا کہ وہ ٹرانس جینڈر تھی۔

پولیس چیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوڈرے ہیل کے پاس اسکول کے نقشے موجود تھے جن میں سیکیورٹی اور داخلے کے راستوں کی تفصیل تھی اور وہ پلاننگ کے ساتھ آئی تھی۔