امریکی ڈالر کئی روز اڑان بھرنے کے بعد آج نیچے آیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 43 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 42 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 294 روپے کا ہو گیا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 633 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزار 350 پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 717 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔