• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک: ڈالر 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 292 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 65 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 752 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 687 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید