• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گزشتہ روز سے امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو آج بھی جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 101 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 249 پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 350 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید