• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،پریشرککر پھٹنے سے 3افراد جھلس گئے

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹاؤن میں واقع نجی پلازے میں افطاری کےلئے کھانا پکانے کے دوران پریشر ککر زوردار دھماکہ سے پھٹنے کے نتیجہ میں 3افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جمعرات کی شام تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سٹی ٹاؤن میں واقع پاکستان پلازہ میں لال محمد، دارو خان اور انور شاہ افطاری کےلئے کھانا تیار کررہے تھے کہ اس دوران پریشر ککر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں تینوں افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس نے بی ڈی یو کے ذریعے جائے وقوعہ پر تفتیش شروع کردی جس کے دوران پولیس نے پریشر ککر کا ڈھکن صحیح طریقے سے بند نہ ہونے کی بناءپر وقوعہ رونما ہونے کی تصدیق کردی۔ 
تازہ ترین