• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باصلاحیت فنکار نے انڈے سے وہاج علی کی تصویر بنادی

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام 

لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت فنکار نے انڈے سے اداکار وہاج علی کی تصویر بنادی۔

فنکار نے آف اسٹائلز کے نام سے بنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں فنکار اپنے فن کی زبردست مہارت سےایک انڈے کو اس انداز سے ہاف فرائی کرتے ہوئے نظر آرہا ہے کہ جب انڈا ہاف فرائی ہوگیا تو اس میں واضح طور پر اداکار وہاج علی کی تصویر بنی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔


اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور فنکار کی مہارت کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

کچھ صارفین نے تو فنکار سے دیگر مشہور شخصیات کی بھی اسی طرح کی تصاویر بنانے کی فرمائش کردی ہے۔