سندھ میں رونتی کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے تعینات پولیس اہلکار خطرناک کوبرا سانپ کو پکڑ کر کھانے لگے۔
سندھ پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کی بار بی کیو پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں پولیس اہلکاروں نے مخصوص سانپ کی افادیت بتائی اور اس کو پکانے کا طریقہ بھی دکھایا۔
پولیس اہلکار نے کہا کہ کوبرا سانپ میں وافر مقدار میں پروٹین ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ مچھلی جیسا ہے۔
سانپ کھانے والے اہلکاروں کا تعلق کراچی سے ہے اور انہوں نے خود سانپ کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔
واضح رہے کہ پولیس اہلکار رونتی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔