• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی پروٹوکول میں عمرہ ادا کرتے نواز شریف، مریم نواز کی ویڈیوز وائرل

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

سابق وزیر اعظم، مسلم لیگ ن کے بانی رہنما میاں محمد نواز شریف اپنے خاندان سمیت سعودی شاہی خاندان کی خصوصی دعوت پر عمرہ کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

میاں محمد نواز شریف نے بیٹی مریم نواز، محمد جنید صفدر، حسن نواز، حسین نواز، زید حسین نواز اور خاندان کے دیگر افراد سمیت ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے، شریف فیملی آج مکہ سے مدینہ منورہ جائے گی۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اہلِ خانہ کے ہمراہ پانچ برس بعد عمرے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

اس دوران شریف فیملی کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں میاں محمد نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کو خصوصی اہلکاروں کے حصار میں عمرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد کو سعودی عرب میں عمرہ کے لیے شاہی مہمان کے طور پر دعوت دی گئی ہے