• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: راہول گاندھی کے سیاسی مشورہ مانگنے پر شاہ رُخ خان نے کیا کہا ؟

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

ہندوستان پارلیمنٹ کے سابق رکن، انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی جانب سے سیاسی مشورہ مانگے جانے پر شاہ رُخ خان نے اُنہیں رشوت نہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب  سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کی راہول گاندھی کے ساتھ گفتگو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

اس کلپ میں راہول گاندھی کو اسٹیج پر بیٹھے شاہ رُخ خان سے سیاستدانوں کے لیے مشورہ مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

راہول گاندھی کے سوال کے جواب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھ سے اتنا آسان سوال پوچھا گیا ہے۔

شاہ رُخ خان کا کہنا تھا کہ اگر تمام سیاست دان ایک مشورے پر عمل کریں گے تو ہمارے پاس ایک شاندار ملک ہوگا۔

انہوں نے سیاستدانوں کو مشورہ دیتے ہوئے  کہا کہ براہ کرم حقیقت پسندانہ طور پر جتنا ہو سکے ایماندار بن جائیں، رشوت نہ لیں اور کوئی غیر مناسب، ڈھکا چھپا یا مشکوک کام نہ کریں۔

اس ویڈیو میں شاہ رُخ خان کے اس جواب پر بھارتی معروف سیاستدان منموہن سنگھ سمیت ہال میں موجود تمام شرکاء کو تالیاں بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔