• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفارت کاروں نے نازیہ حسن کے گانے ’دوستی‘ کا ری میک پیش کردیا، ویڈیو وائرل


چینی سفیروں نے پاک چین دوستی دوام بشنے کے لئے پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول گلوکارہ مرحومہ نازیہ حسن کے مشہور زمانہ گانے ’دوستی‘ کا ری میک پیش کردیا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ایک نجی یوٹیوب چینل نے ایک ویدیو شیئر کی ہے، جس میں دو چینی سفیروں کو اردو بولتے ہوئے دیکھا اور سننا جاسکتا ہے۔

چینی نوجوان سفیروں نے اس ویڈیو کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ان کے نزدیک پاک چین دوستی کتنی گہری اور مضبوط ہے۔

خیال رہے کہ نازیہ حسن ملک کی پہلی مشہور پاپ سنگر تھیں جنہوں نے 80ء کی دہائی میں بالی ووڈ فلم قربانی کے ہٹ گانے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے سے شہرت حاصل کی۔ ڈسکو دیوانے اور بوم بوم سمیت اور بھی مشہور گیت گائے۔

نازیہ حسن نے سماجی رہنما کے طور پر بچوں کی فلاح و بہبود اور خواتین کے حقوق جیسے حساس موضوعات پر کام کیا۔ 2000 میں نازیہ حسن 35سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں، تاہم ان کے گیت آج بھی مقبول ہیں۔