• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار کے اختتار پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گزشتہ روز کی طرح آج بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر کمی کا شکار رہا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر آج بھی سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 42 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 47 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کےبعد 292 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 508 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 7 پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 499 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید