• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اسکول میں طالبہ نے ٹیچر پر مرچوں کا اسپرے کردیا

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

امریکا کے اسکول میں طالبہ نے موبائل فون لینے پر ٹیچر پر مرچوں کا اسپرے کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست نیش وِل کے اسکول میں طالبہ نے ٹیچر پر 2 مرتبہ مرچوں والا اسپرے کیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹیچر نے کلاس میں موبائل فون استعمال کرنے پر طالبہ سے موبائل فون لے لیا تھا جو نقل کے لیے موبائل پر میسج کر رہی تھی اور سوالوں کے جواب انٹرنیٹ پر ڈھونڈ رہی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبہ کی جانب سے اسپرے کرنے کے بعد استاد ٹیچر زمین پر گر گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے طالبہ کے رویے پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔