• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر، ہوٹل پر بیٹھے افراد پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ملیر میں مسلح ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے دو افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق الفلاح تھانے کی حدود ملیر مدینہ مارکیٹ کے قریب واقع خیبر ہوٹل پر دو افراد چائے پی رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان وہاں آئے اور انہوں نے دونوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،واقعہ کے بعد ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے ،ایس ایچ او محمد پرویز کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ رفعت اللہ ولد اورنگزیب جبکہ زخمی کی 30 سالہ جاوید ولد سعید خان کے نام سے ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید